پاکستان کو مہمند اور بھاشا ڈیمز کی صورت میں دو بڑےآبی ذخائر میسر آئیں گے،وزیر اعظم عمران خان

100
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہمند اور بھاشا ڈیمز کی صورت میں دو بڑےآبی ذخائر میسر آئیں گے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ منگلا اور تربیلا ڈیموں کے بننے کی 5 دہائیاں گزرنے کے بعد پاکستان میں 2 بڑے آبی ذخائر مہمند اور بھاشا کی صورت میں زیر تعمیر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جبکہ 16 ہزارایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔ ان ڈیموں کی تعمیر سے پورے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو گا۔