Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمےکے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح...

پاکستان 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمےکے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے،سفیر مسعود خان

- Advertisement -

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے گروپ آف فرینڈزکے پینل میں 2023 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز نیویارک میں منعقد ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اہداف مطابق 2030تک جگر کے مرض ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کی ۔ اجلاس میں رکن ریاستوں کے وزرائے صحت،نمائندوں ، ڈبلیو ایچ او کے عہدیداران اور اقوام متحدہ کے سفیروں نے شرکت کی۔ سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے چیلنج سے نمٹنے اور 2030 تک اس کے خاتمے کے ڈبلیو ایچ او کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں نیشنل سٹریٹجک فریم ورک کو اپ ڈیٹ کرنا، نگرانی کو بہتر بنانا، ہیپاٹائٹس بی کی خوراک کی ویکسی نیشن کو بڑھانا، ہیپاٹائٹس سی وائرس (ایچ سی وی) کی جانچ اور علاج کی سہولیات میں اضافہ اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں سے روابط شامل ہے، ان اقدامات کے نفاذ سے ہم 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے قریب پہنچ جائیں گے۔

سفیر نے کہا کہ گروپ آف فرینڈز کے مقاصداقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اہم تھیم کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں جن میں اعتماد کی بحالی اور 2030 کے ایجنڈے اور اس کے پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز ) پر پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی اتحاد کی بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ 2022

میں نیشنل ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن پروفائل ( این۔ایچ ای پی) انیشی ایٹو کے آغاز کے لیے عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ پاکستان 2030 تک ہیپاٹائٹس سے متاثرہ لاکھوں افراد کی سکریننگ اور لاکھوں کا علاج کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی شراکت داروں بالخصوص گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن ( گاوی) کے اہم کردار کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کارپوریٹ کولیشن فار وائرل ہیپاٹائٹس ایلیمی نیشن ان پاکستان ( سی سی ایچ ای پی) کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی ہے جو 12 معروف کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں