پاک فوج کے دستے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو کے لئے ضروری سازوسامان کے ساتھ کراچی اور اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

62

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):پاک فوج کے دستے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو کے لئے ضروری سازوسامان کے ساتھ کراچی اور اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین اورجامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن اور راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

کراچی اور اندرون سندھ میں مسلسل بارشوں اور شہری سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔