34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمیونسٹ پارٹی...

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی کی ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔29جون (اے پی پی): کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور، چین کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ معزز مہمان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لئے کئے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں