پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید کی ملاقات

جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر تعینات حوالدار بابر صدیق شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔10اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرتا ہے، اس کے لئے مربوط جواب کی ضرورت ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔