ڈاکٹر رتھ فائو کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ڈاکٹر رتھ فائو کی برسی پر ٹویٹ

موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

بدھ کو ڈاکٹر رتھ فائو کی برسی پراپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فائو کی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرتے گزری،دوسروں کی خدمت میں گزری زندگی ہی اچھی زندگی ہے،

ڈاکٹر رتھ فائو نے پاکستان کو اپنا گھر بنایا اوردل وجان سے عوام کی خدمت کی،ان جیسے رول ماڈل انسانیت پر ہمارے اعتقاد کو مزید تقویت دیتے ہیں۔