راولپنڈی ۔19نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو …
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔19نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 15 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ضلع بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 6 خوارج مارے گئے، جبکہ ضلع ٹانک میں ایک اور جھڑپ کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کی بلا تعطل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔







