گورنر خیبرپختونخوا کاصوبے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 بھارتی سرپرستی میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیو رٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گورنر خیبرپختونخوا کاصوبے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 بھارتی سرپرستی میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیو رٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا نےصوبے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیو رٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں کامیاب کارروائیوں کے دوران خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیو رٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور جرات کو سراہا ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیو رٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







