فیصل آباد ۔ 08 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے پتنگ فروش کو گرفتار کر کے 2300 سے زائد پتنگیں برآمد کرلیں۔ بدھ کو تھانہ منصور آباد پولیس نے کارروائی کرکے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو فروغ دینے والے ملزم سرفراز کوگرفتار کر لیا
ملزم سے2300 سے زائد پتنگیں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ملزم پتنگوں کی کثیر تعداد کو مانا والہ سے دیگر علاقوں میں منتقل کررہا تھا۔