اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود خان سےپاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پی آئی ڈی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد میں پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے صدر جواد ہمایوں، ایگزیکٹو رکن ندیم اکبر، طارق محمود، شبیر ملک، خادم حسین اور احمد علی شامل تھے۔
وفد نے کلاسیفائیڈ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی پر عمل درآمد پر پی آئی او کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں واجب الادا ادائیگیوں کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پی آئی او نے وفد کو ادائیگیوں کے معاملات جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پی آئی او ڈاکٹر طارق محمود خان کو باضابطہ ”لیٹر آف تھینکس“ بھی پیش کیا۔