سرگودھا۔27اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 160 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے نواحی علاقے گل والا ایف بلاک میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر 160 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا۔
غیر صحت بخش اور بے رنگ گوشت ایک گھر میں ذخیرہ کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت ناقابل استعمال اور صحت کے لیے نقصان دہ تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے زہریلے گوشت کو موقع پر تلف کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
ویٹرنری ڈاکٹر نے کہا کہ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ خوراک سے وابستہ کسی بھی غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔