پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 2ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

185

ڈیرہ غازی خان۔ 17 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نےڈیرہ غازی خان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 2ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران ڈیرہ غازی خان میں دودھ بردار گاڑی سے نمونے لیے اور جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا، دودھ میں یوریا،فارمالین کی ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود 2ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ ملاوٹی دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے اور عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔