پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک، لاہور سمیت وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

153

لاہور۔24فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم لاہور سمیت وسطی علاقوں خوشاب،سرگودھا،نور پور تھل،فیصل آباد،جھنگ ،ساہیوال ، اوکاڑہ اور گوجرانوالہ سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ فیصل آباد میں12ملی میٹر ،جھنگ1اور نور پور تھل میں4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08اورزیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصد رہا۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 146 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ میں161،فدا حسین ہاؤس 157،فیز8ایوی گرین اور ڈی ایچ اے 160،ذکی فارمز 184 اور پاکستان انجینئرنگ سر وسز میں164ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔