پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار

240

لاہور۔17اگست (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن اور پوسٹ گریجوایٹ ریسرچ سینٹر آف کریٹیو آرٹس کے زیر اہتمام مارکیٹنگ کی غلطیوں سے سیکھناکے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں چیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، جاز کیش کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن سید اسد رضوی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ یہ سیمینار تخلیقی فنون پر بین الاقوامی کانفرنس آئی سی سی اے24 کی سیریز کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اے24 لاہور سنیما کی صدی منانے کے لیے اولڈ کیمپس میں منعقد ہو رہا ہے

کیونکہ 1924وہ سال ہے جب سینما کا جنم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ صدی میں سنیما ہر دوسری صنعت کا محرک ہے اور سب سے پہلے اشتہارات بھی سینما سکرینوں پر دکھائے جاتے تھے۔ سید اسد رضوی نے اپنی پریزنٹیشن میں جدید اشتہارات کے بدلتے ہوئے منظر نامے، تازہ ترین رجحانات اور آج کی مسابقتی مارکیٹ میں برانڈز کو درپیش اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معروف عالمی برانڈز کی کچھ مشہور مہمات کی کامیابیوں اور نقصانات پربھی گفتگو کی اور بتایاکہ کس طرح اعلی عالمی برانڈز صنعت کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے ان اہم غلطیوں کا بھی جائزہ لیا جن کی وجہ سے کئی ممتاز برانڈز زوال کا باعث بنے، جس سے مشتہرین، مارکیٹرز اور کاروباری رہنمائوں کے لیے قیمتی سبق ملے۔اس موقع پر کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے سابق پرنسپل پروفیسر شاہنواز زیدی نے شعبہ گرافک ڈیزائن کو بہترین سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔