34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام لاہور سینما کے سو سال مکمل ہونے...

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام لاہور سینما کے سو سال مکمل ہونے کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور میں سینما کے سو سال مکمل ہونے پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافکس ڈیزائن کے زیر اہتمام برٹش کونسل و دیگر اداروں کے تعاون سے پہلی تین روزہ بین الاقوامی کری ایٹو آرٹس کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی، معروف ہدایتکار سید نور، چیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد، فیکلٹی ممبران اور طلبا طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس میں طلبا کی جانب سے پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا نے تھیٹر، رقص اور میوزک پیش کیے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر طلبا کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں میوزک، ڈرامہ نگاری، ادارکاری سمیت تمام شعبوں میں طلبا کو تربیت فراہم کریں گے۔ انہوں نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب سے ہی طلبا میں فلم میکنگ کا رحجان بڑھے گا۔ سید نور نے کہا کہ ماضی میں لاہور کو سینما کا حب کہا جاتا تھاجس کی بحالی کیلئے سب کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماہرین نے کہا کہ پاکستانی سینما کی بحالی کیلئے انڈسٹری سے جڑے افراد کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طلبا کوسینما کی تعلیم دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سینما معاشرے کاعکاس ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی پروموشن میں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سینما کا عادی بنانے کیلیے بہترین مواد کا فروغ ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553547

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں