سرگودھا۔ 22 اپریل (اے پی پی):پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے ، چرس، شراب اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نےعمرسے شراب 60 لٹر،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے کاشف سے شراب 20لٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے امتیاز سے چرس 320 گرام،
تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے بلال سے پسٹل 30بور،تھانہ اربن ایریاء پولیس نے حسنین سے پسٹل30 بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے ذیشان سے بندوق 12بور،وقاص سے پسٹل 30 بور،تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے یسین سے بندوق، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محسن سے کلاشنکوف،فتح سے کلاشنکوف اورتھانہ شاہ پور صدر پولیس نے سخی سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ نے دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروش عامر کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے شراب 100 لٹر، لہن 150لٹراور آلات کشید برآمد کر لیے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585946