پنڈی بھٹیاں ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 216 مقدمات درج کروا کر بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی اگست کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 57 گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 57 اشتہاری ملزمان جبکہ 37 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرلیا، 8 گمشدہ بچے اپنے والدین کو ملوا دیے ۔
ہائی وے پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن نے ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ کی قیادت میں ماہ اگست میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر چیکنگ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 216 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر چوری شدہ 11 کاریں 103 موٹرسائیکل پکڑ ے جبکہ پولیس نے 57 اشتہاری مجرمان اور37 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا۔پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں جن میں ایک کلو700گرام چرس اور 100 لٹر شراب شامل ہے، پولیس نے4کلاشنکوفیں،2رائفلز اور19پسٹل بھی برآمد کئے جبکہ کہ شہریوں کو سہولت مہیا کرتے ہوئے ماہ اگست میں953افراد کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے جبکہ 8 گمشدہ بچوں کو بھی ان کے پیاروں سے ملا دیا ۔ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ ہائی وے پٹرولنگ شہریوں کو شاہرات پر محفوظ سفر کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہےاور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے لئے سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔