پچیسویں ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی عباس زیب انڈر 19، حارث قاسم انڈر 17، حمزہ خان انڈر 15 اور انس علی انڈر 13 ایونٹس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

چنائی۔27 ستمبر (اے پی پی) پچیسویں ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب انڈر 19، حارث قاسم انڈر 17، حمزہ خان انڈر 15 اور انس علی انڈر 13 ایونٹس کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے۔ جمعرات کو بھارت میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارتی کھلاڑی اتکارش باہیتی کو 11-8، 11-1 اور 11-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، بوائز انڈر 17 ایونٹ کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حارث قاسم نے بھارتی کھلاڑی پرتھوی سنگھ کو 11-7، 11-9 اور 11-6 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، بوائز انڈر 15 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی ٹیسی جاٹ کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، بوائز انڈر 13 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی انس علی شاہ نے بھارتی کھلاڑی آیان وزیرالی کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔