ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

Asian Development Bank
Asian Development Bank

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4.8 فیصد، افراط زر کی شرح 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، نومنتخب حکومت کو معاشی ترقی کیلئے مالیاتی پالیسی میں تبدیلیاں لانا ہوں گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ افراط زر کی شرح 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں جی ڈی پی کی شرح ترقی کا ہدف 5.1 فیصد جبکہ افراط زر کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ ایشیئن ڈویلپمنٹ آ¶ٹ لک (اے ڈی او) رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2019ءکیلئے حسابات جاریہ کا خسارہ 4.5 فیصد کے مقابلہ میں 5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق موجودہ حکومت اپنے سماجی و معاشی ایجنڈے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاہم حسابات جاریہ اور تجارتی خسارہ کے باعث قومی معیشت پر بوجھ بڑھنے کے امکانات ہیں۔