26.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپہلگام حملہ، بھارتی عوام اور سرکاری حکام نے انٹیلی جنس کی ناکامی...

پہلگام حملہ، بھارتی عوام اور سرکاری حکام نے انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار وں نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ شدید غصہ کا بھی اظہار کیا ہے۔بھارتی صحافی راہول پنڈتا نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی فوج کے انٹیلی جنس نظام میں موجود کسی نہ کسی واضح ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

سابق سرکاری اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ الرٹ جاری ہونے کے باوجود سی آر پی ایف پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک غلطی کے بعد، کئی اور غلطیاں کی گئیں جیسا کہ پلوامہ میں ہوا تھا۔کرنل(ر)اجے شکلا نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے جھوٹے دعووں کی وجہ سے کئی معصوم جانیں چلی گئیں۔

- Advertisement -

ایک اور شہری سدھارتھ وردھن نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ انتہائی غیر ذمہ دار لوگوں میں سے ایک ہیں۔جنرل(ر) وی پی ملک نے سوال کیا کہ بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہوا اور یہ کیوں ناکام ہوئی؟۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں