پی ایس ایل سیزن9، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب پولیس کا گھڑ سوار دستہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات

134

لاہور۔19فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس کے گھڑ سوار دستے نے پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم کے اطراف گشت کرنا شروع کر دیا، آئی جی پنجاب نے سوموار کو بتایا کہ پنجاب پولیس کے گھڑ سوار دستوں کے گشت سے لا اینڈ آرڈر کے قیام میں مدد ملے گی،

پنجاب پولیس کے گھوڑوں پر سوار چاق چوبند جوان قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں موثر گشت کر رہے ہیں، امن و امان یقینی بنانے کے لئے گھڑ سوار جوانوں کا گشت آئندہ بھی مختلف مقامات پر جاری رہے گا، پنجاب پولیس کے گھڑ سوار جوانوں کی پٹرولنگ سے شہریوں میں احساس تحفظ بڑھے گا، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ گھڑ سوار جوان موثر پٹرولنگ سے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ یقینی بنائیں۔