پی ایس ایل فور کا آغاز (جمعرات سے) رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا

74
پی ایس ایل کے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے

دبئی ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز جمعرات سے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گا۔ اے بی ڈی ویلیئرز اور کولن منرو سمیت نامور انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور اس نے ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے خلاف افتتاحی میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی۔