مقبوضہ کشمیر، مشترکہ حریت قیادت کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت ارسال

سری نگر ۔ 12 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنما شہید مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پرسید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک یادداشت ارسال کی ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے اہم رہنماﺅں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید …

سری نگر ۔ 12 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنما شہید مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پرسید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک یادداشت ارسال کی ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے اہم رہنماﺅں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افصل گوروکی باقیات کو کشمیریوں کے حوالے کرانے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یادداشت میں کہاگےا شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افصل گوروکو بالترتیب 11فروری 1984ءاور 9فروری2013 ءکو دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور ان کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروںکوان کے جنازے اور تدفین کے حق سے بھی محروم کردیا گیا تھا کیونکہ دونوں شہداءکو تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا،یہ ہماری ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں ، رضاکاروں اور انصاف پسند لوگوں کی متفقہ رائے ہے کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو صرف سیاسی انتقام کے تحت پھانسی دی گئی اور ان کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے قانون،انصاف اور شفافیت کے سارے ضابطے پاﺅں تلے روندھ ڈالے گئے۔یادداشت میں کہاگیا کہ ان دونوں کو کسی ثبوت کے بجائے نام نہاد بھارتی رائے عامہ کے اجتماعی ضمیر کے اطمینان کا مفروضہ گھڑ کر پھانسی دی گئی ۔