لا لیگا کے صدر خاویر تیباس نے کہا ہے کہ پریمیئر لیگ کے خلاف مانچسٹر سٹی کا قانونی معرکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فٹبال کی شفافیت اور بقا کے لیے "سب کے لیے یکساں قوانین” کتنے ضروری ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق مانچسٹر سٹی کے خلاف پریمیئر لیگ کے معاشی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایک آزاد پینل نے ان پر عائد 115 میں …
مانچسٹر سٹی کے مالیاتی کیس پر لا لیگا کے صدر خاویر تیباس کی شدید تنقید، سب کے لئے یکساں قوانین پر زور

مزید خبریں
میڈرڈ۔28ستمبر (اے پی پی):لا لیگا کے صدر خاویر تیباس نے کہا ہے کہ پریمیئر لیگ کے خلاف مانچسٹر سٹی کا قانونی معرکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فٹبال کی شفافیت اور بقا کے لیے "سب کے لیے یکساں قوانین” کتنے ضروری ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق مانچسٹر سٹی کے خلاف پریمیئر لیگ کے معاشی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایک آزاد پینل نے ان پر عائد 115 میں سے 114 الزامات کو درست قرار دے دیا ہے۔مانچسٹر سٹی نے اپنے ایک بیان میں گناہ گار قرار دیے جانے کے فیصلوں کی تردید نہیں کی اور کہا کہ یہ عمل ابھی جاری ہے۔
دوسری جانب پریمیئر لیگ کا کہنا ہے کہ وہ اس نجی اور پرائیویٹ عمل پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔اس سے قبل 2020 میں مانچسٹر سٹی یوئیفا کے مالیاتی قواعد (ایف ایف پی) کی خلاف ورزی پر لگائی گئی دو سال کی یورپی پابندی کو سپورٹس آرکبیٹریشن کورٹ (سی اے ایس) سے منسوخ کروانے میں کامیاب رہا تھا، جس پر خاویر تیباس نے سی اے ایس کے اس فیصلے کو یورپی فٹبال کے مالیاتی نظام کے لیے شدید نقصان دہ قرار دیا تھا۔خاویر تیباس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مالیاتی کنٹرول کوئی ضابطے کی کارروائی نہیں ہے بلکہ یہ فٹبال کے ماڈل کے تحفظ کا نام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی کامیابی کا انحصار اس بات پر نہیں ہونا چاہیے کہ کس کے پاس سب سے زیادہ معاشی پشت پناہی حاصل ہے، بلکہ اس بات پر ہونا چاہیے کہ کون سا کلب بہترین انتظام کرتا ہے اور سب کے لیے برابر قوانین کا احترام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی سزا کا اعلان ہونا باقی ہے اور یہ عمل ابھی ختم نہیں ہوا، لیکن حالیہ پیش رفت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ فٹبال کی شفافیت اور استحکام کے لیے معاشی کنٹرول اور تمام کلبوں کے لیے یکساں قوانین کا ہونا انتہائی لازمی ہے۔








