صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ہتھیار فروخت کرنے پیشکش کی ہے ، امریکی سفیر

چین میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیونے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسلحہ چین کو فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

بیجنگ۔28ستمبر (اے پی پی):چین میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسلحہ چین کو فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں دوسرے ممالک کو اسلحہ فروخت کرتے ہیں اور گفتگو کے دوران ایک موقع پر انہوں نے چینی صدر سے بھی پوچھا کہ وہ کچھ ہتھیار خریدنا چاہیں گے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ دوسری اشیا کی فروخت کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے، امریکی و چینی صدور جب بھی ملتے ہیں اس معاملے پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ فروخت کے معاملے پر امریکا کا موقف وہی ہے اور تبدیل نہیں ہوا۔