ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ غازی عنتاب میں منی بس اور گاڑی میں تصادم سے2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 6 بجے ضلع نورداگی میں پیش آیا،
ترکیہ ، منی بس اور گاڑی میں تصادم سے2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

مزید خبریں
انقرہ۔28ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ غازی عنتاب میں منی بس اور گاڑی میں تصادم سے2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 6 بجے ضلع نورداگی میں پیش آیا،
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس، طبی عملے اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ غازی عنتاب کے نائب گورنر الکر ایکرنے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ گاڑی کی جانب سے غلط طریقے سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کو قرار دیا گیا ہے۔








