سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی سکولوں نے والدین کو اطلاع دی ہے کہ کلاسیں ایک ہفتے کے لیے آن لائن منعقد کی جائیں گی۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سکول انتظامیہ نے بندش کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی۔ تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تنازع دوبارہ …
سعودی عرب میں سکول عارضی طور پر بند، ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز ہوں گی

مزید خبریں
ریاض ۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی سکولوں نے والدین کو اطلاع دی ہے کہ کلاسیں ایک ہفتے کے لیے آن لائن منعقد کی جائیں گی۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سکول انتظامیہ نے بندش کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی۔ تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
ابھی تک سعودی حکام نے سکولوں کی بندش یا دوبارہ معمول کے مطابق کلاسوں کے آغاز کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی ہے جب سعودی قیادت والے اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سعودی عرب کی جانب آنے والے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے کہ یمن کے جنوب مغربی علاقے تعز کے نواح میں سعودی فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ علاقے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول ہیں۔








