لیگ آف نیشنز کے لیے ہسپانوی سکواڈ میں ایرک گارسیا کی جگہ لی نارمنڈ شامل

میڈرڈ کے سینٹر بیک روبن لی نارمنڈ کو یو ئیفا نیشنز لیگ کے رواں انٹرنیشنل بریک میں باقی ماندہ تین میچوں کے لیے ہسپانوی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق لی نارمنڈ کو ایف سی بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی ایرک گارسیاکے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث سکواڈ سے باہر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

میڈرڈ۔28ستمبر (اے پی پی):میڈرڈ کے سینٹر بیک روبن لی نارمنڈ کو یو ئیفا نیشنز لیگ کے رواں انٹرنیشنل بریک میں باقی ماندہ تین میچوں کے لیے ہسپانوی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق لی نارمنڈ کو ایف سی بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی ایرک گارسیاکے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث سکواڈ سے باہر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

گارسیا کو ویمبلے میں انگلینڈ کے خلاف سپین کی 2-3 سے فتح والے میچ میں ابتدائی الیون کا حصہ بننا تھا، تاہم میچ سے قبل وارم اپ کے دوران انہیں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد ان کی جگہ لی نارمنڈ کے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ساتھی کھلاڑی مارک پوبل کو شامل کیا گیا۔سپین کی فتح کے بعد ڈی لا فوئنٹے نے کہا کہ انہیں وارم اپ کے دوران معمولی مسئلہ پیش آیا تھا اور میڈرڈ واپسی پر دیکھا جائے گا کہ آیا وہ صحتیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ شدید چوٹ نہیں لگتی، لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ آنے والے میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔سپین کی ٹیم کل منگل کو سیویل میں کروشیا کے خلاف میدان میں اترے گی ، جس کے بعدسپین کو اگلے ہفتے کو چیک جمہوریہ کی میزبانی کرنا ہے اور پھر اگلے ہفتے کروشیا کا دورہ کرنا ہے۔