پی ایس ڈی پی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کےلئے 21 ارب 48 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص کئے گئے

147

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے آئندہ مالی سال 2016-17 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کےلئے 21 ارب 48 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے جاری 83 منصوبوں کےلئے 16 ارب 5 کروڑ 98 لاکھ روپے اور 39 نئے منصوبوں کےلئے 5 ارب 42 کروڑ 66 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔