مظفر آباد۔ 08 جولائی (اے پی پی):صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے وطن کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، کشمیری شہداکا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں اوربھارت اس سے انکار …
کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، صدر آزاد کشمیر کا شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 08 جولائی (اے پی پی):صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے وطن کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، کشمیری شہداکا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں اوربھارت اس سے انکار کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید برہان مظفر وانی کی نویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر آزاد کشمیرنے کہا کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے۔ برہان مظفر وانی شہید کی شہادت نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اپنے لہو سے جو چراغ روشن کیا، اس سے آج پوری وادی میں چراغاں ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے اس حقیقت کوانتہا درجے پر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا۔بھارت کو یہ حقیقت بھی سمجھ لینی چاہیے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔برہان وانی کی شہادت نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک کسی خارجی مداخلت کے زیر اثر ہے۔ کرفیو، سیکورٹی فورسز کے سنگدلانہ اقدامات اور ریاستی ظلم کے باوجود جس طرح کشمیر ی بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں اور علم حریت کو بلند رکھاہوا ہے اس کی تاریخ میں مثال موجود نہیں۔
برہان وانی کا یوم شہادت ساری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اگر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم کا یہ بازار گرم رہا، انسانی حقوق کی اس وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہوتی رہی،عام شہریوں کو آہنی چھروں سے اندھا کیا جاتا رہا تو پھر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے۔








