اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2024 ء کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر تک تھمپو، بھوٹان میں کھیلی جائے گی ۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کےخلاف 21 ستمبر کو کرے گی، 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان اور 25 ستمبر کو سری لنکا کے مدمقابل ہوں گے۔ سجاد محمود ہیڈ کوچ، حسن بلوچ ان کے معاون ہوں گے۔
مڈ فیلڈرز میں عبدالصمد، محمد فراز، فرہاد،ہارون رشید، حکمت اللہ، خبیب خان، ایم شہاب احمد اور محمد خان شامل ہوں گے جبکہ ڈیفینڈرز میں عبدالرحمان،محمد حسنین سلیم، نجیم خان، سمیر احمد، عبید اللہ خان، ماجد علی، سید محمد عابس رضا اور عمر جاوید شامل ہوں گے۔ فارورڈز میں عبدالغنی،شاہرف خان، حسنین ولی رضا، سبحان کریم، محمد طلحہ خان اور سید کبیر علی شاہ شامل ہوں گے اور گول کیپر عادل علی خان، بالاچ خان، کاشف اور غلام عباس ہیں۔