پی ٹی آئی کو اپنے دور اقتدار میں گالم گلوچ کرنے اور سوشل میڈیا پر مخالفین کی کردار کشی مہم چلانے سے ہی فرصت نہیں تھی، احسن اقبال ٹویٹ

97

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو اپنے دور اقتدار میں کام کرنے کے بجائے صرف گالم گلوچ کرنے اور سوشل میڈیا پر مخالفین کی کردار کشی کی مہم چلانے سے ہی فرصت نہیں تھی۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو نالائقی اور نااہلی کی سزا یوں ملتی ہے، تقریباً 4,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبے 10 تا 26 ماہ تاخیر کا شکار ہیں چونکہ گزشتہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنا کام کرنے کے بجائے صرف گالم گلوچ کرنے اور سوشل میڈیا پہ مخالفین کی کردار کشی مہم چلانے سے ہی فرصت نہیں تھی۔