22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچاند ماری کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانان کو اسلحہ کے...

چاند ماری کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانان کو اسلحہ کے بہتر استعمال کی ترغیب دینا، ڈی پی او تورغر

- Advertisement -

تورغر۔ 6 دسمبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ تورغر محمد اشتیاق خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت ایک جانباز سپاہی ہی کر سکتا ہے جس کیلئے اسے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مالک ہونا انتہائی ضروری ہے، چاند ماری(پریکٹس فائر) کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانان کو اسلحہ کے بہتر استعمال اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

وہ ضلع تورغر کی پولیس لائن جدباءمیں سالانہ فائرنگ پریکٹس کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر کسی بھی حالات سے نبرد آزما ہونے اور بروقت موثر کارروائی کی غرض سے ضلعی پولیس سربراہ تورغر محمد اشتیاق خان کی ہدایت پر چاند ماری بٹ میں اے ٹی ایس اور ڈسٹرکٹ پولیس کو فائرنگ پریکٹس کرائی گئی۔ فائرنگ پریکٹس کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر موجود تھے۔

- Advertisement -

اس دوران انہوں نے خود بھی فائرنگ پریکٹس کی، 70 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے چاند ماری بٹ میں فائرنگ پریکٹس کی۔ ضلع بھر میں تعینات تمام پولیس افسران اور جوان بالترتیب ہی فائرنگ پریکٹس کریں گے۔

ضلعی پولیس سربراہ تورغر محمد اشتیاق خان نے کہا کہ چاند ماری(پریکٹس فائر) کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانان کو اسلحہ کے بہتر استعمال اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے کی صورت میں بہتر طریقہ سے بھرپور کاروائی کی جا سکے اور پولیس افسران اور جوانان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں