اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):چنیوٹ شہر سے تقریبا 5 کلومیٹر دور دریائے چناب پر واقعہ چنیوٹ ڈیم دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا، یہ ڈیم 0.90 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے اور80 میگا واٹ (274 جی ڈبلیو ایچ) سستی بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔واپڈا کی دستاویزات کیمطابق چنیوٹ ڈیم کے منصوبے کو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپڈا نے مکمل کیا ہے جس پر کام فنشنگ کے مراحل میں ہے۔
حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت 50 ملین روپے فراہم کئے جبکہ 96.330 ملین روپے واپڈا نے اپنے وسائل سے مہیاکرنا تھے ۔