وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اے پی پی کے سینئر رپورٹر ظہیر الحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمشن اور اداروں کی جانبداری کے خلاف بیانیہ کی موت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی ) کے سینئر رپورٹر ظہیر الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)