پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز کا تیسرا میچ انتہائی دلچسپ اور شاندار میچ میں پاک بحریہ کی ٹیم نے گوانگ ڈونگ کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے دی، یہ میچ جمعہ کو نصیر بندہ ہاکی گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتار اور مسابقتی انداز میں ہوا
ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز کا تیسرا میچ ،پاک بحریہ کی ٹیم نے گوانگ ڈونگ کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز کا تیسرا میچ انتہائی دلچسپ اور شاندار میچ میں پاک بحریہ کی ٹیم نے گوانگ ڈونگ کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے دی، یہ میچ جمعہ کو نصیر بندہ ہاکی گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتار اور مسابقتی انداز میں ہوا۔
پہلے کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر تھیں تاہم پہلے ہاف کے اختتام تک پاک بحریہ نے 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ میچ کے 24ویں منٹ میں گوانگ ڈونگ کی جانب سے پنلٹی کارنر پر پہلا گول سکور کیا گیا جس سے انہوں نے برتری حاصل کی۔ میچ کے 36ویں منٹ میں پاک بحریہ کے کھلاڑی ایم نعمان جنجوعہ نے پنلٹی سٹروک پر گول سکور کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے 47ویں منٹ میں ایک بار پھر ایم نعمان جنجوعہ نے شاندار فیلڈ گول سکور کر کے پاک بحریہ کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری دلادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاک بحریہ کو 1-2 کی برتری حاصل تھی جو اختتامی مرحلے میں بڑھ کر 1-3 ہو گئی۔ اس طرح پاک بحریہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یہ میچ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی، پاک نیوی کے سپورٹس ہیڈ کمانڈر حیدر شکیل، ایونٹ ایڈمن کو آرڈینیٹر کرنل (ر) ناصر اخونزادہ، میڈیا کو آرڈینیٹر وقاص شیخ، ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر نجیب اللہ خٹک، ایف آئی ایچ امپائر منیجر فیض محمد فیضی، ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ حمزہ طفیل،امپائرنگ کے فرائض محمد سلیم اور محمد فیضان ڈار نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل محمود احمد جج کے طور پر ایم وقاص احمد اور جاوید محبوب نے ذمہ داریاں نبھائیں۔







