چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1519 کیسسز، 64 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

46
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1519 کیسسز، 64 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1519 کیسسز، 64 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 519 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 64 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 61 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 21 فیصد,لاہور میں 35 فیصد،پشاور میں 16 فیصد اور اسلام آباد میں 35 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 39 فیصد،اسلام آباد میں 26 فیصد،گجرات میں 94 فیصد اور لاہور میں 25 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 52، پنجاب میں 16 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 857, اسلام آباد میں 5 ہزار 766، بلوچستان میں 771،گلگت بلتستان میں 392، آزاد کشمیر میں 760 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 211 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371, بلوچستان میں 19 ہزار 84, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 44 ہزار 921, خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7، پنجاب میں 1 لاکھ 74 ہزار 191 اور سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 904 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 76 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 388 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 5 ہزار 480 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 96 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 503 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 200 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 307 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 90 لاکھ 97 ہزار 413 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 1 ہزار 994 مریض زیر علاج ہیں۔