راولپنڈی۔ 17 مارچ (اے پی پی):چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ سالانہ 2025 کے سلسلہ میں گورنمنٹ گورڈن کالج،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر4لیاقت روڈ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1مری روڈ،گورنمنٹ وقارالنساء گرلز کالج سینٹر اےبی راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے مختلف سنٹرز میں روشنی کے انتظامات اور امیدواران کے بیٹھنے کا پلان چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق امتحان شفاف انداز میں منعقد ہو رہا ہے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے کسی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہ ہے تمام ضلع انتظامیہ کے افسران بورڈ کے ساتھ مل کر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر عوان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2کالا گجراں جہلم (مشترکہ) کی نگران شبانہ کوثرکو امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری طور پر برطرف کر دیا دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین امیدوران نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں ریگولر امیدوارہ امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 کالا گجراں جہلم رولنمبر 122846 سیدہ مقدس زہرا،رولنمبر 122843 خدیجہ اور امتحانی مرکز گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول بی بلاک راولپنڈی ریگولر امیدوار 956575 محمد عمر ادریس شامل ہیں
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن مانیٹرنگ کیمروں کی مدد سے پکڑے گئے اور فوری طور پر ان مراکز میں ٹیمیں بھیج کر ان کے خلاف یو ایم سی کیس رجسٹر کرکے بورڈ آفس کو ارسال کر دیئے حکومت پنجاب کی طرف سے زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہ ہے جو بھی اس میں ملوث پایا گیا ہے اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573602