26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سردار رئیس محبوب احمد کے...

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سردار رئیس محبوب احمد کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت

- Advertisement -

ملتان۔ 21 اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں سابق ایم پی اے و چیئرمین ضلع کونسل سردار رئیس محبوب احمد کے فرزند رئیس محمد حمزہ محبوب کی دعوت ولیمہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر سید مجتبی گیلانی, راناعجاز نون سمیت اہم سیاسی،سماجی شخصیات سمیت معززین شہر اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے دولہا کو مبارکباد دی اور ان کے لئے زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روہیلانوالی کی سیاسی شخصیات چئیر مین سر دار کامران رسول خان بھٹہ،سردار غالب رسول خان بھٹہ کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت کی۔اسں موقع پر سید احمد مجتبیٰ گیلانی،سیاسی اور بھٹہ برادری کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585188

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں