26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ شاہ سلیمان...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ شاہ سلیمان امدادی و فلاحی مرکزکا دورہ

- Advertisement -

ریاض ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ شاہ سلیمان امدادی و فلاحی مرکزکا دورہ کیا۔کے ایس ریلیف کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الر ابیح نے وفد کا استقبال کیا اور تنظیم کی کارکردگی اور اس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس ادارے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں اعلیٰ سعودی روایات کے عین مطابق انسانیت کے بچاو¿ کے لئے امدادی کارروائیاں کرنا ہے۔ وفد کو کے ایس ریلیف کی دنیا بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں خاص طور پریمن، شام، میانمار اور عراق میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد کومزید بتایا کہ یمن میں کے ایس ریلیف اب تک تقریباً دو ارب ڈالر کی امدادی کارروائیاں کر چکا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2005ء کے زلزلہ کے بعد دی جانے والی امداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کے ایس ریلیف کو پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں بڑھانے کی دعوت دی اور انہیں حکومت پاکستان کی بھرپور حوصلہ افزائی کا یقین دلایا۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ وفد میں سینیٹر ز احمد خان ، مرزا محمد آفریدی ،نصیب اللہ بازئی، فدا محمد خان ، محمد طلحہ محمود ، دلاور خان ، خانزادہ خان، غوث محمد نیاز ی اور ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ بھی شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں