اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جے یو آئی کے رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان حکومت پر زور دیا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان حکومت کو امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حافظ حمد اللہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔