نئی دہلی ۔14ستمبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست بہار میں دریا میں کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں 10افراد لاپتہ ہوگئے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھارت کی ریاست بہار میں جمعرات کو ایک کشتی الٹنے کے باعث کم از کم 10 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 20 دیگر کو بچا لیا گیا۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 73 کلومیٹر شمال میں مظفر پور …
بھارت،بہار میں کشتی الٹنے کے باعث 10افراد لاپتہ

مزید خبریں
نئی دہلی ۔14ستمبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست بہار میں دریا میں کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں 10افراد لاپتہ ہوگئے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھارت کی ریاست بہار میں جمعرات کو ایک کشتی الٹنے کے باعث کم از کم 10 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 20 دیگر کو بچا لیا گیا۔
بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 73 کلومیٹر شمال میں مظفر پور ضلع میں دریائے باگمتی میں کشتی الٹ گئی۔حادثے کے بعد حکام نے امدادی کارکنوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکاروں کو جائے حادثہ پر پہنچ کر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ■








