28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت...

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد میں پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جمعہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں لائبریریز کی بہتری اور دیکھ بھال کیلئے مختلف تجاویز زیر غور لاتے ہوئے شہریوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران سمیت ڈی جی لائبریری آئی سی ٹی نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کی لائبریری سمیت شہر کے تمام پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کے بعد بہترین بزنس ماڈل اختیار کیا جائے۔ انہوں نےہدایت کی کہ پبلک لائبریریز کے ساتھ مختلف کیفے اور کافی شاپس کے قیام کے حوالے سے مختلف آپشنز بھی تیار کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک لائبریریز سے حاصل ہونے والی آمدنی انہی لائبریریز کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت پر خرچ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے اسلام آباد شہر میں ای لائبریریز کے آپشن کو بھی متعارف کروایا جائے۔ چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آبادنے کہا کہ پبلک لائبریریز میں بین الاقوامی زبانوں کے حوالے سے کورسز کا آغاز کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک لائبریریز میں آنے والے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام پبلک لائبریریز کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے میٹرو بس سٹیشنز اور مختلف جگہوں پر بھی کتابیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی تمام پبلک لائبریریز کو سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کے تحت تیار کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں