چین ، رہائشی عمارت گرنے سے 3 افراد ہلاک، ایک شخص زخمی

124

بیجنگ۔7اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں 2 منزلہ رہاشی عمارت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ دوپہر کو زوہائی شہر میں پیش آیا ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت گرنے کی وجہ گیس کا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔