چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالدکا تسنگوا یونیورسٹی میں ”ڈائیلاگ ودھ ایمبیسیڈرز“فورم سے خطاب

130

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان منفرد اور سدا بہار تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔جمعہ کو بیجنگ میں تسنگوا یونیورسٹی میں ”ڈائیلاگ ودھ ایمبیسیڈرز“فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 1911سے لیکر اب تک تسنگوا یونیورسٹی کو اعلی تعلم کا مرکز قرار دیا اور سکالرز اور نوجوانوں کے مسلسل تبادلوں کو فروغ دینے میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔ سفیر نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تاریخ،جغرافیہ،معیشت،تہذیب،ثقافت،خارجہ پالیسی،مسلہ کشمیر اور پاک چین تعلقات کو تفصیل سے اجاگر کیا۔مسعود خالد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا جس سے دونوں ملکوں کے مابین سدا بہار تعلقات بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصدبین الاقوامی تعاون کے زریعے امن واستحکام اور قومی مفادات کا حصول ہے۔پاکستان کلچر اینڈ کمیونیکشن سنٹر تسنگوا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر لی زی گوانگ نے سفیر کا خیر مقدم کیا اور پاک چین تعلقات کے تاریخی پہلووں کے بارے میں شرکاءکو بریف کیا۔