پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ (ہفتہ) سے شروع ہوگا

دبئی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔