ڈیرہ اسماعیل خان۔ 10 فروری (اے پی پی):تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ایس ایچ او گومل یونیورسٹی فہیم ممتاز کی قیادت میں کچہ کے علاقہ میں ڈکیتوں کیخلاف پولیس نے آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 1ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، چھینا گیا موٹرسائیکل و ڈکیتی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں کچہ کے علاقہ میں ڈکیتوں کیخلاف پولیس نے آپریشن کیا، ڈکیتوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،گرفتار زخمی ڈکیت سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ جبکہ دوسرا ڈکیت جنگل کی جانب فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے جنگل کے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ گرفتار ڈکیت کی شناخت عرفان عرف بشلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹیں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558422