ڈیرہ غازی خان میں میلہ مویشیاں 20جنوری سے شروع ہو گا

284
animal 1

ڈیرہ غازی خان۔ 14 فروری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں میلہ مویشیاں 20جنوری سے شروع ہو گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ میلہ مویشیاں 20 فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کریم بخش نے پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ و ڈویلپمنٹ کمپنی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24فروری تک جاری رہنے والے میلہ مویشیاں میں ثقافتی و روایتی پروگرام کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت اور اعلی نسل کے مویشیوں کی نمائش کے ساتھ زیادہ دودھ اور مویشیوں کے دیگر مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔

اجلاس میں ایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران شریک تھے۔