کامسٹیک کے زیر اہتمام سائنس کمیونیکیشن اینڈ کیمونٹی انگیجمنٹ بارے بین الاقوامی کانفرنس یکم فروری کو شروع ہوگی

180
Comstec
Comstec

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کامسٹیک) کے زیر اہتمام سائنس کمیونیکیشن اینڈ کیمونٹی انگیجمنٹ بارے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس یکم فروری کو شروع ہوگی۔

یہاں کامسٹیک ہیڈکوارٹر میں ہونے والی کانفرنس سے برطانیہ، امریکہ، ملائشیا، اٹلی، فرانس، مصر اور متحدہ عرب امارات سے مندوبین اور مقررین شرکت کریں گے۔