26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںکریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران 25فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران 25فیصداضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر25فیصدکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 141ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 112ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر2.4فیصدکی کمی ہوئی، فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 144ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں۔واضح رہے کہ مارچ کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9443ارب روپے اورنجی شعبہ کے کاروبارکو فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 8248ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583909

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں